Service Road near Firdous Colony Jhang Road
فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر سیف آباد سے میٹرو بس کیلیئے روڈ بنانے کا کام شروع کردیا ہے- سٹیل کے تختے لگا کر روڈ کے تین حصے کر دیئے ہیں- جس سے سڑک بہت چھوٹی ہو گئی ہے- ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ پہلے ماڈل بازار سے بنک الفلاح چوک فردوس کالونی تک سروس روڈ کو ریپئر کرکے ایوب ریسرچ کو جانے والی ٹریفک کو آسانی فراہم کرتے پھر میٹرو کا پروجیکٹ شروع کرتے مگر اس پر جا بجا گڑھے بنے ہوئے ہیں- جا بجا گٹروں کا پانی کھڑا ہے اور چوک میں سروس روڈ پر ریڑھی مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں- اور ساتھ سونے پر سہاگہ ماڈل بازار سے ایوب ریسرچ جانے والی فردوس کالونی کی تمام گلیاں غیر قانونی طور پر لوہے کے گیٹ لگا کر بند کی ہوئی ہیں تاکہ آمدو رفت میں رکاوٹ ڈالی جائے- فیصل آباد کے حکام اور متعلقہ ادارے توجہ فرمائیں-